آنکھوں کا میک اَپ

آنکھوں کا میک اَپ کرتے وقت فنیشنگ کا خیال ضرور رکھیں، اگر آئی شیڈو نہ بھی لگانا ہو تب بھی پورے پپوٹوں پر پاؤڈر کی ہوئی آنکھوں میں کسی حد تک فنشنگ کی جھلک نمایاں نظر آنی چاہئے۔
کوئی غلطی ہو بھی جائے تو اسے بڑی آسانی سے بلینڈ کرکے دور کیا جاسکتا ہے۔ بہترین کنٹرول رکھنے کیلئے پاؤڈر پر مبنی تمام آئی شیڈ رنگ چھوٹے سے برش کے ذریعہ لگانا چاہئے ۔اسفنج کی نوک والا اپلیکیشنز ہرگز استعمال نہ کریں۔ برش پر لگا ہوا اضافی پاؤڈر جھٹکنا ہرگز نہ بھولیں۔ ورنہ آپ کے گالوں پر پاؤڈر کے دھبے نمایاں ہوجائیں گے۔ رنگ لگالینے کے بعد اسے ہمیشہ روئی کی پھریر سے بلینڈ کرنا چاہئے۔ بلینڈ نہ کرنے کی صورت میں یہ رنگ آنکھوں کی پتلیوں کے قدرتی حسن کی طرف توجہ بھٹکا دیتے ہیں۔ گھونگھر پیدا کرنے کا بہترین طریقہ 20تک گنتی گنیں اور پھر کرل کھول کر اسے علحدہ کرلیں۔ پلکوں کو مسکارا لگانے سے قبل ہی کرلیں ورنہ مسکارا ٹوٹ کر گرجائے گا۔ کرل کرتے ہی فوراً مسکارا لگالیں۔ مسکارا کی مختلف تہیں لگانے کے دوران پلکوں کو ایک دوسرے سے علحدہ کرنے کیلئے کنگھا یا برش استعمال کریں۔