آنندیشور پانڈے او سی اے اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن مقرر

لکھنؤ۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اولمپک اسوسی ایشن (آئی او اے ) کے خازن آنندیشور پانڈے کو اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے ) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا ہے ۔پانڈے اسٹینڈنگ کمیٹی میں منتخب ہونے والے اترپردیش کے پہلے کھیل منتظم ہے ۔ ان کا تقرر اولمپکس کونسل آف ایشیا کے صدر شیخ احمد الفہد الصباح نے جاری ایک خط کے ذریعے کیا۔ شیخ احمد الفہد الصباح نے مارچ کے شروع میں منعقد ہوئے او سی اے کے اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ کی بنیاد پر مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے ارکان کے تقررات کئے ہیں ۔