آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت پر ضمنی رپورٹ کی پیشکشی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آندھرا پردیش کے لیے نئے دارالحکومت کے مقام کا جائزہ لینے سے متعلق سیوا راما کرشنن کمیٹی نے مرکزی وزارت داخلہ کو آج اپنی رپورٹ پیش کردی ۔ اس دوران اس بات کے قوی اشارے موصول ہورہے ہیں حکومت آندھرا پردیش ، وجئے واڑہ اور گنٹور کے درمیان نئے دارالحکومت کے قیام کے لیے مقام کی نشاندہی کررہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان اس نظریہ کے حامل ہیں کہ نئے دارالحکومت کو میگا سٹی بنانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ سیاسی صدر مقام کے طور پر فروغ دیا جاسکتا ہے اس کے بجائے دیگر پانچ شہروں کو بزنس ، سرمایہ کاری ، و صنعتی مراکز کے طور پر تعمیر کیا جاسکتا ہے ۔۔