آندھرا پردیش کے انکاونٹر پر بہت جلد لائحہ عمل کو قطعیت ۔ وائیکو

چینائی ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایم ڈی ایم کے لیڈر مسٹر وائیکو نے آج کہا ہے کہ وہ بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے اگر آندھرا پردیش میں شیشاچلم کے جنگل میں ماہ اپریل کے دوران ریاست 20 مزدوروں کا مقامی پولیس کی جانب سے انکاونٹر کیے جانے کے واقعہ کی تحقیقات حکومت ٹاملناڈو نے کوئی اقدام نہیں کیا ۔ مسٹر وائیکو نے یہ ادعا کیا کہ اس مسئلہ پر کل جماعتی وفد نے چیف منسٹر جیہ للیتا سے وقت طلب کیا تھا لیکن اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ وہ آج ایڈیشنل سیشن کورٹ میں ایک کیس کے سلسلہ میں حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے جو کہ سال 2008 میں ان کے اشتعال انگیز تقاریر پر کیو برانچ پولیس نے درج کیا تھا ۔۔