آندھرا پردیش کا جاپان کی وزارت زراعت کے ساتھ معاہدہ

وجئے واڑہ 30 جولائی ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے آج وزارت زراعت ‘ جنگلات و فشریز جاپان کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے تاکہ ریاست میں فوڈ چین کا قیام عمل میں آسکے ۔ وزارت جاپان کی جانب سے جاپانی کمپنیوں کی آندھرا پردیش میں زراعت و غذا سے متعلق صنعت میں سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان کی وزارت فوڈ والیو چین کیقیام کے علاوہ فوڈ انڈسٹریل پارکس کے قیام اور کولڈ چین کے قیام میں بھی مدد کریگی ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے جاپانی وزارت سے کہا ہے کہ آندھرا پردیش زراعت سے متعلق کاروبار میں بہترین مقام رکھتا ہے اور اس سے جاپان کو فائدہ اٹھانا چاہئے ۔