آندھرا پردیش میں اردو اکیڈیمی کے تعاون سے عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تعلیمی مراکز کا قیام

ہزار ہا طلباء و طالبات کو اردو تعلیم کا انتظام، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’سیاست‘ اور دیگر سے اظہار تشکر

حیدرآباد۔/11مئی، ( پریس نوٹ ) جناب شیخ جعفر سپرنٹنڈنٹ اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش کی اطلاع کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ اور اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش کے زیر اہتمام جولائی 2019 میں ہونے والے اردو امتحانات ، اردو دانی، اردو زبان دانی ، اردو انشاء کے تعلیمی مراکز کا مزید اضافہ ہوا۔ جس میں اننت پور میں 132 تعلیمی مراکز اور جملہ طلباء و طالبات کی تعداد 1920 ہے، ان تعلیمی مراکز کے ذمہ دارو نگرانکار جناب غوث ، سیل نمبر 8142580306 ہے۔ ضلع کڑپہ میں جملہ تعلیمی مراکز 40 ہیں جن میں طلباء و طالبات کی تعداد 2400 ہے ۔ ان تعلیمی مراکز کے ذمہ دار و نگرانکار جناب ربانی، سیل نمبر 8520873906 ہے۔ ضلع گنٹور میں جملہ تعلیمی مراکز 27 ہیں اور امیدواروں کی تعداد 1600 ہے اور نگرانکار و ذمہ دار جناب قاسم ، سیل نمبر 9848253054 ہے۔ ضلع پرکاشم میں 12 تعلیمی مراکز اور 720 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ جناب ستار یہاں کے ذمہ دار ہیں۔ ضلع نیلور میں 19 تعلیمی مراکز قائم ہیں اور 1140 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں اور یہاں کے ذمہ دار و نگرانکار جناب حمید ہیں۔ ضلع کرنول میں 23 تعلیمی مراکز قائم کئے گئے ہیں اور یہاں پر 1500 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ جناب عبدالسبحان کو یہاں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ضلع چتور میں 32 امتحانی مراکز و تعلیمی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں پر 1650 طلباء و طالبات اردو زبان سیکھ رہے ہیں اور جناب محبوب پاشاہ کو دیکھ بھال کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ کرشنا ضلع میں 15 تعلیمی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ جس میں تقریباً 900 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ جناب مرزا علی رضا کو یہاں کا نگرانکار بنایا گیا ہے۔ ویسٹ گوداوری اور ایسٹ گوداوری میں 4 تعلیمی مراکز قائم کئے گئے ہیں اور 240 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں، جناب رحیم الزاں کو نگرانکار بنایا گیا ہے۔ ضلع سریکاکولم اور وجئے نگرم میں 2 تعلیمی مراکز قائم ہیں اور 120 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ DMWOکو ذمہ داری دے دی گئی ہے۔ اس طرح سے اننت پور میں 2 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اور 120 طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں یہاں کے DMWO کا سیل نمبر 9963478972 ہے۔ ضلع وشاکھاپٹنم میں دو تعلیمی مراکز اور 120 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں اور DMWO میش کو ذمہ داری دی گئی ہے، ان کا سیل نمبر 7569127235 ہے اور تقریباً 4000 فارمس کی خانہ پُری کے لئے ذمہ داران کو فارم تقسیم کئے گئے ہیں۔ جناب ڈائرکٹر؍ سکریٹری اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ سیاست، جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روز نامہ سیاست، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے آندھرا پردیش میں بھی اردو امتحانات کے انعقاد کے سلسلہ میں بھرپور تعاون کررہے ہیں اور نصابی کتابیں اور شرکاء کے لئے 5000 فارمس بھی اجراء کیا ہے۔