آندھرا پردیش ، تلنگانہ میں موسلادھار بارش

خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی ، مزید بارش کا امکان
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے تقریبا تمام اضلاع میں لگاتار تیسرے دن آج بھی زبردست بارش ہوئی ۔ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے اثر سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے ۔ ریاست تلنگانہ کے اکثر اضلاع میں آج 10 سنٹی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ۔ آندھرا پردیش کے اکثر مقامات پر تقریبا چھ سنٹی میٹر بارش ہوئی ۔ موسلادھار بارش کے دوران دونوں ریاستوں کے متعدد دیہاتوں اور چند سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد اور پڑوسی علاقوں میں بھی آج بارش ہوئی ۔ شہر کے درجہ حرارت میں معمولی کمی ہوئی ہے ۔۔