آندھرا : دیڑھ سال میں 4 ہزار ملازمتوں کی فراہمی

ڈی ایس سی کیلئے احکام کا انتظار : صدرنشین پبلک سرویس کمیشن

حیدرآباد۔ 26 جون (سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں گزشتہ دیڑھ سال کے دوران 34 نوٹیفکیشن کی اجرائی کے ذریعہ زائد از 4,000 ملازمتیں فراہم کی گئیں۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدرنشین آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن ادئے بھاسکر نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ریاستی حکومت سے مزید چند منظوریوں کا انتظار ہے اور ان منظوریوں کے حصول کے ساتھ ہی مختلف زمروں کی ملازمتوں کی فراہمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بتایا کہ ریاست میں اسٹائٹیکل آفیسرس کے عہدوں پر تقررات زیرالتواء ہیں۔ ادئے بھاسکر نے کہا کہ پروفیسر عہدوں پر تقررات عمل میں لانے منعقدہ امتحانی نتائج جلد جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اساتدہ کے تقررات عمل میں لانے سے متعلق منعقد کئے جانے والے ڈی ایس سی کے تعلق سے ابھی تک کوئی تحریری احکام آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن کو وصول نہیں ہوئے۔ اگر حکومت کی جانب سے واضح طور پر احکام جاری کرکے خواہش کرنے پر ڈی ایس سی ٹسٹ منعقد کرنے آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن تیار رہے گا۔