آندھرا ‘ تلنگانہ و رائلسیما میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان

حیدرآباد 30 اپریل ( سیاست نیوز ) ساحلی آندھرا پردیش ‘ رائلسیما اور تلنگانہ علاقہ میں آئندہ 24 گھنٹو ںکے دوران ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی یا پھر گرج چمک کے ساتھ بوندا پاندی ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ تینوں علاقوں کے بیشتر مقامات پر درجہ حرارت اعظم ترین 40 تا 44 ڈگری سلسئیس کے آس پاس رہے گا ۔ محکمہ کے بموجب آئندہ تین دن میںدونوں تلگو ریاستوں میں ایسا ہی موسم رہے گا ۔ گذشتہ کل سے ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں ایک دو مقامات پر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ رائلسیما میں موسم خشک رہا ۔ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں اعظم ترین درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ ایک دو مقامات پر معمول سے زیادہ ہے ۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری اننت پور میں جنگا مہیشورا پورم میں ریکارڈ ہوا ۔ تلنگانہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری راما گنڈم میں ریکارڈ کیا گیا ۔