آندھرا اور تلنگانہ میں مانسون کمزور

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں جنوب مشرقی مانسون کمزور رہا ۔ جب کہ رائل سیما میں معمول کے مطابق بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس محکمہ کے عہدیداروں نے کہا کہ تین علاقوں میں آئندہ 5 دن کے دوران اوسط یا موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔ یکم جون تا 30 جون مختلف مقامات پر 144.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ حیدرآباد ، کریم نگر ، میں معمول سے کم بارش ہوئی ۔۔