آندھراپردیش کے 32 مقامات پر نئے فائر اسٹیشنوں کا قیام

دس کروڑ کے خرچ کا تخمینہ ، ڈی جی پی محکمہ فائر سرویس کے ستیہ نارائنا کا بیان
حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش میں 32 مقامات پر نئے فائر اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور اس کیلئے دس کروڑ کے مصارف سے نئی عمارتوں کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہیں ۔ ریاستی ڈائرکٹر جنرل محکمہ فائر سرویس مسٹر کے ستیہ نارائنا نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ضلع گنٹور کے ستناپلی میں واقع فائر سرویس ٹریننگ سنٹر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل محکمہ فائر سرویسیس نے بتایا کہ ریاست بھر میں جملہ 28 نئے فائر انجنوں کی 5 کروڑ روپیوں کے مصارف سے خریدی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ جن میں چار ہوم ٹنڈرس ، دو واٹر بیجرس گاڑیاں بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آگ پر فوری طور پر قابو پانے کیلئے عصری آلات سے محکمہ فائر سرویس کو لیس کرنے کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں ۔