آندھراپردیش کے تئیں وزیر اعظم مودی کے امتیازی سلوک کی نفی

ریاست کو فنڈس کی اجرائی کا سلسلہ برقرار ، جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کا بیان
حیدرآباد /30 مئی ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر مسٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آندھراپردیش سے متعلق وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کو کسی قسم کا امتیاز نہیں پایا جاتا ہے اور آندھراپردیش کو امداد کی فراہمی کے معاملہ میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہی ۔ بلکہ ریاست کو درکار فنڈز کی اجرائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ریاست کو خصوصی موقف دینے پر مہاراشٹرا جیسی ریاست بھی خصوصی موقف فراہم کرنے کا مطالبہ کرے گی ۔ لہذا خصوصی موقف کے بجائے خصوصی موقف فراہم کئے جانے پر جو فوائد ریاست کو حاصل ہوں گے ۔ ان تمام فوائد پر مشتمل پیاکیج آندھراپردیش کو حاصل ہونے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام تر اقدامات کئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق میں تشکیل پائے نئی ریاستوں کو بھی اس وقت کوئی خصوصی موقف نہیں دیا گیا ۔ مسٹر جتیندر نے مزید کہا کہ محض اپنے چند سیاسی مفادات کے پیش نظر ہی این ڈی اے سے تلگودیشم پارٹی نے علحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور حکومت آندھراپردیش کی ان میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ یہاں تک کہ پولاورم پراجکٹ کی تعمیر میں تاخیر کیلئے مرکزی حکومت ہر گز ذمہ دار نہیں ہے اور اس کیلئے ریاستی حکومت ہی مکمل ذمہ د ار ہے ۔