آندھراپردیش میں ڈی ایس سی دو ہفتوں کیلئے ملتوی

امیدواروں کی نمائندگی پر حکومت کا فیصلہ ، وزیر جی سرینواس راؤ کا خطاب
حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے ملتوی کرنے کا وزیر فروغ انسانی وسائل جی سرینواس راؤ نے اعلان کیا اور بتایا کہ امتحان کیلئے بہت ہی کم مدت رہنے کی وجہ سے امیدواروں سے نمائندگیوں کے پیش نظر حکومت نے دو ہفتوں کیلئے ڈی ایس سی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر نے مزید بتایا کہ چیف منسٹر کو واقف کرواکر باقاعدہ منظوری حاصل کرنے کے بعد ہی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اب نیا شیڈول جاری کیا جائے گا ۔ وزیر نے مزید کہا کہ ڈی ایس سی کے تحت 7729 جائیدادوں کیلئے جملہ 608157 امیدواروں نے درخواستیں داخل کئے اور مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں ڈی ایس سی ٹسٹ کا آن لائین انعقاد عمل میں لانے کے مسئلہ پر بھی ریاستی محکمہ تعلیم میں زبردست مباحث جاری رہنے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں ۔