آندھراپردیش اور تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد۔30جون ( سیاست نیوز) جنوب مغربی مانسون ملک میں بدستور پیشرفت کررہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آندھراپردیش اور تلنگانہ کا مانسون نے پوری طرح کرلیاہے لیکن ہنوز کمزور ہے جو توقع ہے کہ آندھراپردیش میں 3جولائی اور تلنگانہ میں 5جولائی سے مستحکم ہوگا ‘ جس کے اثر سے ان دونوں ریاستوں میں بارش ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہاکہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران آندھراپردیش میںساحلی اضلاع اور رائلسیما کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے بعض مقامات پر بارش ہوگی ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں بھی اس مدت کید وران ایک یا دو مرتبہ بارش کا امکان ہے ۔ بحر عرب سے پہنچنے والی شمال مغربی ہواؤں کے سبب ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں گرمی کی لہر ہے ۔ اضلاع کرشنا اور چتور میں درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس سے زائد رہا ۔