آندھرائی لڑکے کی امریکی لڑکی سے شادی

حیدرآباد30دسمبر(یو این آئی)آندھرائی لڑکے کی شادی امریکی لڑکی کے ساتھ وجئے واڑہ کے این کے پاڈو میں انجام پائی ۔وجئے واڑہ کے رہنے والے سائی تیجا اورامریکہ کی رہنے والی انیلا ایک ہی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کیا کرتے تھے جہاں ان دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی ،ان دونوں نے اس بات کا اظہار اپنے والدین سے کیا اور ان دونوں خاندانوں کی رضامندی کے ساتھ یہ شادی ہندو رسم ورواج کے مطابق وجئے واڑہ میں انجام پائی ۔اس موقع پر انیلا نے کہاکہ وہ تلگو تہذیب سے محبت کرتی ہے ، اسی لئے یہاں امریکہ سے کافی دور اس نے اسی تہذیب کے مطابق شادی کی۔