آل انڈیا ہارٹیکلچر اینڈ اگریکلچر شو،7 تا 11 اکٹوبر پیوپلز پلازا پر مقرر

اسوسی ایشن ایونٹ آرگنائزیشن کی جانب سے ’ ہارٹیکلچر اینڈ اگریکلچر شو ‘ کا انعقاد 7 تا 11 اکٹوبر 2015 عمل میں آرہا ہے ۔ اس شو میں شہر حیدرآباد ، ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے علاوہ ہندوستان بھر کی مشہور و معروف نرسریز حصہ لیں گی اور ملک کی دیگر ریاستوں جیسے کہ دارجلنگ ، پونہ ، ممبئی ، بنگلور ، کلکتہ کے مالکان نرسری شامل ہوں گے ۔ اس شو کی اہم خصوصیت یہ ہوگی کہ شائقین باغبانی کے لیے ایک ہی چھت تلے پھولوں ، پھلوں کے پودوں کے علاوہ سجاوٹی پیڑ پودے ( انڈور و آوٹ ڈور ) ، کیکٹس ، سکیولینٹ ، ایڈینیم ، آرکڈس ، بونائی کی بے شمار اقسام دستیاب رہیں گی ۔ یہ نمائش نہ صرف پیڑ پودوں کی ہوگی بلکہ اس نمائش میں اشیائے ضروریہ و اشیائے خورد و نوش کی اسٹالس بھی ہوں گی ، A.E.O اسوسی ایشن ایونٹ آرگنائزیشن کے چیف انچارج جناب خالد ضمیر نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ اس نمائش میں داخلہ بالکل مفت ہوگا ، عوام کی سہولت کے لیے پارکنگ کا معقول انتظام کیا گیا ہے ۔ چیف آرگنائزر جناب خالد ضمیر نے مزید بتایا کہ نو تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر جناب کے چندر شیکھر راؤ نے ’ ہریتاہارم ‘ کے نام سے ریاست کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے جو تحریک شروع کی ہے ایک قابل ستائش اقدام ہے ۔ جناب خالد ضمیر نے کہا کہ اس طرح کے شوز کا شہر کے حدود میں انعقاد عمل میں لانا وقت کا اہم تقاضہ ہوگیا ہے ۔ نمائش میں اسٹالس کی بکنگ جاری ہے مزید تفصیلات کے لیے +91-984-926-1710 ، +91-801-907-7749 پر ربط کریں ۔۔