آلو بخارے کا شربت

اجزاء : آلو بخارے : ایک پاؤ،کالا نمک : ایک چٹکی ،زیرہ (پسا ہوا) : ایک چٹکی ،نمک : ایک چٹکی ،چینی : دو سے تین کھانے کے چمچ ،پانی : حسب ضرورت ،برف : حسب ضرورت
ترکیب :آلو بخاروں کو پانی میں اتنا اُبالیں کہ گودا اور بیج الگ ہو جائیں۔ اب گودے کو گرائنڈر میں ڈال کر چینی، کالا نمک، پسا زیرہ اور نمک شامل کرکے اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ پھر حسب ضرورت پانی اور برف کے کیوبز ڈال کر دوبارہ مکس کریں اور پیش کریں۔