آلو اور شکر قند کے گولا کباب

اجزاء : ابلی ہوئی شکر قند 250 گرام ، نمک ایک چائے کا چمچ، رائی آدھا چائے کا چمچ ، پسا ہوا ناریل ایک چمچ ، سبز مرچ دو چمچ ، تیل تلنے کیلئے تین کھانے کے چمچ ، اُبلے ہوئے آلو250 گرام تیل ایک چائے ، ہرادھنیا ایک چائے کا چمچ ، پیاز ایک عدد ، گھٹی ادرک پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ ، کارن فلورایک چمچ ۔
ترکیب : اُبلے ہوئے آلوؤں اور شکر قندکو اچھی طرح کچل لیں ۔اس میں نمک شامل کرلیں ۔ ایک کڑھائی میں تیل گرم کر کے اس میں رائی ڈال دیجئے ، پھر آلوؤں اور شکر قند کا آمیز و سبز دھنیا ، ناریل ، پیاز ، سبز مرچ اور ادرک کے ساتھ کڑھائی میں ڈال دیں ۔ ہلکی آنچ پر دس منٹ تک بھونیے پھر کڑھائی کو چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا کرلیں ۔ ٹھنڈا ہوجائے تو آمیزے کے بارہ چھوٹے چھوٹے گولے بنایئے ۔ کڑھائی میں تیل گرم ہونے کیلئے رکھ دیجئے ۔ گولوں کو کارن فلور میں ڈبوکر تلیں اور سرخ ہونے پر نکال لیں ۔ کسی چٹنی یا ٹماٹر کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔