آفریدی کی عمر ذہنی طورپر ہنوز 16 سال : گمبھیر

نئی دہلی ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد آفیردی کی سوانح حیات گیم چیلنجر میں ہندوستانی سابق اوپنر گوتم گمبھیر پر مصنف کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا جوابی طنز سے اظہارخیال کرتے ہوئے گمبھیر نے کہا کہ کچھ لوگ عمر سے بڑے ہوجاتے ہیں لیکن ذہنی طور پر انکا شعور بڑا نہیں ہوتا اور ایسا ہی کچھ آفریدی کے ساتھ بھی ہے۔ شاہد آفریدی شاید 37,36 یا 39 سال کے ہوں لیکن وہ ذہنی طور پر ہنوز 16 سال کے ہی ہیں۔ گمبھیر نے مزید کہا کہ میرے ریکارڈ سب پر عیاں ہیں۔ آئی سی سی کائسٹ پلیر آف دی ایر، ورلڈ کپ فاتح اور ٹسٹ سیریز کامیابی میرے نام درج ہے اور عوام ہی یہ فیصلہ کریں گے کہ میں نے ملک کیلئے کیا کیا ہے لیکن چند افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی عمر میں زندگی کی کئی بہاریں دیکھنے کے باوجود وہ ذہنی طور پر بچے ہی ہوتے ہیں۔ آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے گمبھیر نے کہا کہ آفریدی کو ماہر نفسیات سے رجوع ہونے کی ضرورت ہے اور وہ اس کے علاج کیلئے ہندوستان کا میڈیکل ویزا فراہم کرنے اور علاج و معالجہ میں تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ یاد رہیکہ آفریدی نے اپنی سوانح حیات گیم چیلنجر میں گوتم گمبھیر کے علاوہ جاوید میاں داد، وقار یونس، سلمان بٹ، شعیب ملک اور یونس خان کے علاہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جس کے بعد ایک نیا تنازعہ بن گیا ہے۔