آصف زرداری اور بہن فریال کی ضمانت میں توسیع

کراچی۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں بینکنگ سے متعلق ایک عدالت نے رقمی ہیر پھیر کے ایک مقدمہ میں پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری ان کی بہن فریال تالپور اور دیگر 9 مشتبہ افراد کو عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع دی ہے۔ سابق صدر اور ان کی بہن دیگر مشتبہ افراد کے ساتھ آج اپنی ضمانت کے اختتام پر عدالت میں حاضر ہوئے تھے، جہاں ان تمام کی عبوری ضمانت میں توسیع کی گئی۔ وقافی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسر فی الحال اسلام آباد میں مصروف ہیں اور عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے تھے۔ بینچ نے اور ان کے سماعت استفسار کیا کہ ’اس مقدمہ پر ہم کس طرح پیشرفت کرسکتے ہیں جب تک کہ تحقیقاتی افسر اور نہ ہی ایف آئی اے ریکارڈ موجود ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ چھوڑیئے پہلے تحقیقاتی افسر اور ریکارڈ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ بینکنگ عدالت کے جج نے کہا کہ ’عدالت اس مقدمہ کی سماعت کے لئے تیار ہے لیکن اس کی فائیل موجود نہیں ہے۔ ہمارے پاس عبوری چالان موجود ہے اور اس کی بنیاد پر ہم ضمانت کے مقدمہ کی سماعت کرسکتے ہیں‘۔