آسیہ بی بی کو بروسلز میں پناہ کی پیشکش

ملتان،8نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سپریم کورٹ سے گزشتہ ہفتے توہین رسالت کے معاملے میں بری ہونے کے بعد جیل سے رہا ہوئی عیسائی خاتون آسیہ بی بی کو یورپی پارلیمنٹ نے بلجیم کی دارالحکومت بروسلز میں پناہ دینے کی پیشکش کی ہے ۔یوروپی پارلیمنٹ کے صدر اینٹونیو تاجانی نے ٹویٹر پر کہاکہ ‘میں نے آسیہ بی بی کے شوہر اور ان کے خاندان کو یوروپی پارلیمنٹ میں مدعو کیا ہے۔ میں نے پاکستان کے حکام کو سفر سے متعلق ضروری دستاویز جاری کرنے کیلئے فون کیا،یوروپی قانون ان لوگوں کو سکیورٹی فراہم کرتا ہے جنہیں عقیدے کی وجہ سے جان کا خطرہ ہو۔