آسٹریلیا اپنے خطاب کے دفاع کیلئے پرعزم:کپتان

کینبرا ۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان ارون فنچ نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے مضبوط اور متوازن ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ جیتنے کیلئے ہماری ٹیم کے پاس منصوبہ ہے اسلئے ہماری کوشش ہے کہ میگا ایونٹ جیت کر ملک و قوم کو تحفہ دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی میگا ایونٹ میں صد فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ قائد نے کہا کہ بہترین اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا جس سے وہ بالکل مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے خطاب کا بھرپور دفاع کریگی ۔