آسٹریلیا آج پاکستان کے خلاف سیریز پر قبضہ کا خواہاں

ابوظہبی ۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرا ونڈے کل ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دو میچز میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ابوظہبی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ ٹیم مینجمنٹ اگلے میچز میں بھی مزید تجربات کرنے کی خواہشمند ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کے پہلے دو میچ شارجہ میں ہوئے،جن کا نتیجہ ایک سا رہا، یعنی 8 وکٹوں سے آسٹریلیائی ٹیم نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں 2-0 کی سبقت بنالی ہے۔ پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی ٹیم پاکستان 300کے ہندسے کو چھو نہ پائی اورمہمان ٹیم نے ہدف آسانی سے حاصل کرلیا۔ اب تیسرا ونڈے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، جہاں ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن ہوا۔ پاکستان کے لیے بیٹنگ کا مسئلہ اپنی جگہ ہے لیکن اب تو بولنگ بھی پریشانی کا باعث بن گئی اور مینجمنٹ اگلے مقابلے میں بھی تجربات کرنے کی خواہشمند ہے۔