آسٹریلیائی ٹیم 4 سال کے دوران نام کی چمپئن رہی

لندن ۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) 29 مارچ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل سے لے کرمئی 2019 تک کے 4 سالہ عرصہ میں آسٹریلیائی ٹیم صرف نام کی چمپئن رہی۔ نتائج کے اعتبار سے اس کا نمبر ٹاپ 4 میں بھی نہیں ہے۔ آئی سی سی کی ونڈے عالمی درجہ بندی ہویا میچوں کی فتوحات ہوں یا کامیابی کا تناسب آسٹریلیا کا دور دور تک نام نہیں ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے خلاف آخری 2 سیریز میں اس نے فتوحات کے ساتھ کچھ اپنا گراف بہتر بنایا۔ درجہ بندی میں انگلینڈ چھایا رہا، فتوحات کی گنتی میں بھی آگے رہا۔ پاکستان، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کارکردگی تشویشناک رہی۔ انگلینڈ نے 88 میں سے 58 میچ جیتے ،ہندوستان نے 86 میچوں میں سے 56 میچ جیت کر دوسرے، جنوبی افریقہ 74 میں سے 47کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ 76میں سے 43 کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا76 میں سے 37 فتوحات کے ساتھ 5ویں نمبر پر رہا۔ پاکستان نے 80 میں 35،افغانستان نے 63 میں 34، بنگلہ دیش نے 62 میں 34 اور سری لنکا نے 85 میچزمیں صرف 24 فتوحات اپنے نام کیں ، ویسٹ انڈیز کو 67میں 19 کامیابیاں ملیں۔گزشتہ سے اس ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کے علاوہ ہندوستان کے مظاہرے کافی شاندار رہے جس میں ہندوستان نے آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ ونڈے سیریز بھی جیتی ہے لیکن اپنے ہی گھریلو میدانوں میں آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز میں شکست ہوئی ہے۔