آسٹریا میں احتجاج کے باوجود تمباکو نوشی قانون پر حکومت کا زور

ویانا۔ 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام)حکومت آسٹریا نے بارس اور ریسٹورنٹ میں تمباکو نوشی کی اجازت دینے کا مسودہ قانون آج منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کردیا، حالانکہ اس کی مخالفت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مجوزہ مسودہ قانون یکم مئی سے عائد ہونے والے تمباکو نوشی پر امتناع کے قانون کو منسوخ کردے گا۔ انتہا پسند دائیں بازو کی فریڈم پارٹی نے پرزور انداز میں کہا کہ امتناع کا قانون منسوخ کردینے سے حکومت کو نقصان پہونچے گا جبکہ اعتدال پسند دائیں بازو کی پیپلز پارٹی کے چانسلر گزشتہ سال انتخابات کے بعد برسراقتدار آئیں ہیں۔ آسٹریا کی طبی اسوسی ایشن نے اس سلسلے میں ایک دستخطی مہم چلائی ہے۔ اس کی درخواست پر تاحال 4 لاکھ 20 ہزار افراد دستخط کرچکے ہیں۔ اس طرح دستخط کرنے والوں کی تعداد جملہ آبادی کی 5% ہوچکی ہے۔