آسام کے علاقہ ہیلاکنڈی میں کرفیو میںنرمی

ہیلاکنڈی ۔ /12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسام میں ضلع نظم و نسق ہیلاکنڈی نےآج کرفیو میں تین گھنٹوں کی نرمی دی تھی جبکہ سارے علاقہ میں انٹرنیٹ سرویس معطل رکھی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کیرتی جلی نے دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک 3 گھنٹوں کیلئے کرفیو میں نرمی کا حکم دیا تھا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دور ان کسی بھی علاقہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ۔ جمعہ کے دن اس علاقہ میں جھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ کیا گیا تھا ۔ پولیس فائرنگ میں ایک شخص کی ہلاکت اور دیگر 15 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکنے سے روکنے کیلئے پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات کئے ہیں ۔