آسام میں پناہ گزینوں کی مکانات کو واپسی

گوہاٹی۔ یکم جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام میں بوڈو عسکریت پسندوں کے حملوں کے بعد صورتحال میں تھوڑی بہت بہتری کے پیش نظر 30ہزار قبائیلی اپنے مکانات کو واپس آگئے ہیں جبکہ مزید2.39 لاکھ افراد عارضی کیمپوں میں قیام کئے ہوئے ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اضلاع کوکرا جھار ، سونیت پور، چیرانگ اور اڈیل گوری میں قائم کئے گئے 118ریلیف کیمپوں میں 2,36,349 افراد پناہ لئے ہوئے ہیں لیکن متاثرہ علاقوں میں صورتحال بہتر ہونے کے بعد پناہ گزین آہستہ آہستہ اپنے مکانات کو واپس جارہے ہیں جس کے پیش نظر 10 کیمپس بند کردیئے گئے ہیں۔