آسام میں اسلامی ثقافت پر دستاویزی فلم

نئی دہلی ۔ 30 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آسام میں اسلامی ثقافت اور تہذیب کو اجاگر کرنے کے لیے ایک دستاویزی فلم تیار کی گئی جس میں آہوکنگ کے دور حکومت میں مسلم برادری کی تشکیل ، حملہ اور مابعد حملہ بازآبادکاری اور نقل مکانی کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ ڈائرکٹر عبدالمجید نے بتایا کہ یہ فلم اندرا گاندھی نیشنل سنٹر فار آرٹس کے پراجکٹ کا ایک حصہ ہے جو کہ عقیدت کے رنگ کا سلسلہ ہے ۔ ابو ناصر سعید محمد نے اسلامک ہیرٹیج ان انڈیاس نارتھ ایسٹ آسام اینڈ منی پور پر تحقیقات کے بعد فلم کی اسکرپٹ تحریر کی ہے ۔

سودیشی جاگرن منچ بھی
تحویل اراضی کا مخالف
نئی دہلی۔/30جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس کی ایک اورمحاذی تنظیم سودیشی جاگرن منچ نے آج این ڈی اے حکومت کے تحویل اراضی بل پر شدید اعتراض کیا ہے اور کہا کہ یہ بل متعدد خامیوں سے پُر اور ناقابل قبول دفعات پر مشتمل ہے۔ متنازعہ قانون سازی کا جائزہ لینے والی پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے روبرو سودیشی جاگرن منچ کا وفد جس کی قیادت تنظیم کے قومی کنوینر اشوینی مہاجن نے کی ہے پیش ہوکر بعض دفعات پر اعتراض کیا اور بل کے سماجی مضمرات کی نشاندہی کی ہے۔