آر کے اسٹوڈیوپانچ سو کروڑ روپے میں فروخت ہوگا !

ممبئی 30اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندی فلموں کے پہلے شو مین راج کپور کا 70 سال پرانا آر کے اسٹوڈیو500 کروڑ روپے میں فروخت ہونے جارہاہے ۔راج کپور نے 1948 میں مضافاتی علاقے چیمبور میں آر کے اسٹوڈیو قائم کیا گیا تھا جس کو اب اس ا سٹوڈیو کو فروخت کیا جا رہا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ کپور خاندان اسٹوڈیو فروخت کے لئے بلڈروں، ڈیولپرز اور کارپوریٹس سے رابطہ میں ہے ۔ ہر کوئی اس کے بارے میں جاننے کے لئے بے چین ہے ۔ لوگ اس کی قیمت پر بھی بحث کر رہے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ آر کے سٹوڈیو 500 کروڑ میں فروخت ہوسکتا ہے ۔ یہ رقم کپور خاندان کے ارکان میں بانٹے جانے کی بھی چرچاہے ۔ کچھ دن پہلے رشی کپور نے آرکے اسٹوڈیو کے بیچے جانے کے فیصلہ کا اعلان کیا تھا۔ رشی نے بتایا تھا کہ اس کی مرمت کرانا اقتصادی طور پر عملی نہیں جس کے بعد کپور خاندان نے اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔رشی کپور نے اسٹوڈیو کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پھر سے تیار کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، لیکن ان کے بڑے بھائی رندھیر کپور نے کہا کہ یہ عملی نہیں تھا۔ رندھیر کپور نے کہا کہ ہاں، ہم نے آر کے اسٹوڈیو کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔