آر ٹی سی کنٹراکٹ ملازم کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /27 فبروری (سیاست نیوز) میڑچل ضلع کے کاپرا منڈل میں پیش آئے ایک واقعہ میں آر ٹی سی کے کنٹراکٹ ملازم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ سائی ترون جس نے کچھ عرصہ قبل آئی ٹی آئی کی تعلیم حاصل کی تھی اور حکیم پیٹ آر ٹی سی بس ڈپو میں کنٹراکٹ ملازمت حاصل کی تھی ۔ سائی ترون نے چہارشنبہ کی دوپہر اپنے مکان میں اچانک فیان سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سائی ترون کے دوست اسے مسلسل فون کررہے تھے لیکن اس کا جواب موصول نہ ہونے پر کچھ دوست اس کے مکان پہونچ گئے اور اسے پھانسی پر لٹکا ہوا دیکھا ۔ جواہر نگر پولیس عملہ وہاں پہونچ گیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔