آر بی آئی کی جانب سے اندھادھند قرضوں کی اجرائی پر وزیر فینانس کی تنقید

نئی دہلی۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) 2008-14ء کے دوران ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے ناقابل وصول اندھا دھند قرضوں کی اجرائی پر وزیر مالیات ارون جیٹلی نے سخت تنقید کی۔ یہ ریمارک اس وقت سامنے آئے جبکہ مالیاتی پالیسی سازی کی خودمختاری پر آر بی آئی اور وزیر فینانس کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا۔ بروز جمعہ آر بی آئی ڈپٹی گورنر ویرالی اچاریہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ سنٹرل بینکس کی آزادانہ پالیسی کو سلب کرنے کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بینکس کیلئے ایک تباہ کن ہتھیار ہے۔ یہ ریمارک اس وقت سامنے آئے ہیں جبکہ حکومت آر بی آئی کو اپنے قواعد و ضوابط میں سختی لانے کیلئے دباؤ ڈالا ہے۔