آر ایس ایس کی فاشزم کے خلاف راونڈ ٹیبل کانفرنس

یکم دسمبر کو سندریا بھون میں مقرر ، کل جماعتی قائدین کی شرکت
حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : بروز جمعہ یکم دسمبر 2-30 بجے دن سندریا بھون باغ لنگم پلی ڈی مانٹ کی جانب سے راونڈ ٹیبل کانفرنس منعقد ہوگی ۔ جس کا ایجنڈہ ملک میں بڑھتے ہوئے فاشزم اور یو پی میں منعقدہ دھرم سنسد میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کا اعلان کردہ موقف کے ہر حال میں رام مندر اسی مقام پر بنائیں گے جہاں پر بابری مسجد کو شہید کیا گیا جو کہ راست سپریم کورٹ اور ملک کے آئین کو چیالنج ہیں ۔ اس اعلان کے پس پردہ سنگھ پریوار کی سازش واضح نظر آتی ہے کہ وہ سارے ملک میں نقص امن برپا کرتے ہوئے فرقہ پرست فرقہ وارانہ تشدد برپا کرنا چاہتے ہیں جس کے پیش نظر ڈی ماسٹ سے وابستہ سی پی آئی ، سی پی آئی ایم ، ایس سی ایس ٹیز اور پچھڑے طبقات کے کئی تنظیموں کے سربراہ کے علاوہ مجلس بچاؤ تحریک بھی شامل رہے گی ۔ اور آر ایس ایس کے سربراہ کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے عوامی مہم کے آغاز کے لیے راونڈ ٹیبل کے ذریعہ آغاز عمل میں آرہا ہے ۔۔