آرڈر پر اشیاء پہونچانے والا شخص لو لگنے سے فوت

حیدرآباد ۔ /26 مئی (سیاست نیوز) شدید دھوپ کی لو لگنے کے نتیجہ میں سوئیگی ڈیلیوری بوائے فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ ایم راکیش ساکن سری نگر کالونی دلسکھ نگر /25 مئی کو فوڈ ڈیلیوری آرڈر پہونچانے کیلئے عنبرپیٹ علاقہ سے گزررہا تھا کہ شدید دھوپ کی لو لگنے سے وہ اچانک گاڑی سے گرپڑا ۔ راکیش کو قریب کے ایک دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا اور ابتدائی جانچ میں ڈاکٹروں نے یہ بتایا کہ سن اسٹروک کے نتیجہ میں راکیش کی موت واقع ہوگئی ۔