آروگیہ شری خدمات منقطع ہونے کا امکان

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( ایجنسیز ) : ریاست بھر میں آروگیہ شری نیٹ ورک ہاسپٹلس نے 2 مئی سے خدمات کو منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ حکومت کی جانب سے انہیں تقریبا 8 ماہ سے زیر التواء بلز ادا نہیں کئے جارہے ہیں ۔ ریاست میں 60 گورنمنٹ ہاسپٹلس اور 148 نیٹ ورک ہاسپٹلس ہیں جو آروگیہ شری ہیلت کیر ٹرسٹ کی وسعت کے تحت آتے ہیں ۔ اگست 2015 سے 87,000 کیسیس سے متعلق بلز کو حکومت کی جانب سے ادا نہ کرنے سے جو تقریبا 260 کروڑ روپئے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ یہ بلز اس سال مارچ تک زیر التواء ہیں ۔ فنڈس جاری کرنے میں غیر معمولی تاخیر سے نیٹ ورک ہاسپٹلس افسردگی کا شکار ہوگئے ہیں ۔ اب خانگی نیٹ ورک ہاسپٹلس اس اسکیم کے تحت عوام کو 70 فیصد طبی خدمات فراہم کررہے ہیں جب کہ باقی کے لیے گورنمنٹ ہاسپٹلس یہ خدمات فراہم کررہے ہیں ۔ تلنگانہ پرائیوٹ ہاسپٹلس اینڈ نرسنگ ہومس اسوسی ایشن (THANA) کے چیرمین ٹی نرسنگ ریڈی نے کہا کہ وزیر صحت اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، آروگیہ شری ہیلت کیر ٹرسٹ سے بارہا نمائندگیوں کے باوجود گذشتہ سال پے منٹ کا صرف ایک حصہ جاری کیا گیا ۔ اس وقت سے بقایہ جات بڑھنے سے خانگی ہاسپٹلس کے لیے مالی مسائل پیدا ہوگئے ہیں ۔۔