آذر بائیجان کا پاکستان کو موخر ادائیگی پر تیل و گیس دینے کااعلان

کراچی(سیاست ڈاٹ کام) آذر بائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے پاکستان کو موخر ادائیگی پر تیل و گیس دینے کااعلان کردیا، ادھروزیر پٹرولیم نے کہا ہیکہ توانائی کے ذخائر دریافت کررہے ہیں، پا کستان کو ریفائنڈ آئیل پروڈکٹس میں خود مختار ہونا ہوگا۔ کانفرنس میں عالمی اور مقامی ماہرین نے پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبوں کے فروغ کیلئے تجربات کی بنیاد پرمشورے دیئے اور سرمایہ کاری کے مواقع بھی اجاگر کئے ۔