آدھار اور پیان کو مربوط کیا جائے ایس ایم ایس کا استعمال کرنے کی اپیل

نئی دہلی ، 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے آج ٹیکس دہندگان سے اپیل کی کہ اپنے آدھار کو اپنے پیان () کے ساتھ مربوط کردیں جس کیلئے ’ایس ایم ایس‘ پر مبنی سہولت استعمال کی جائے۔ محکمہ نے موقر قومی روزناموں میں اشتہارات جاری کئے اور صراحت کی کہ کس طرح کسی فرد کے دونوں منفرد شناختی نمبروں کو 567678 یا 56161 کو SMS بھیجتے ہوئے لِنک کیا جاسکتا ہے۔ عوام یہ دونوں شناختوں کو مربوط کرنے کیلئے محکمہ کی آفیشل ای فائلنگ ویب سائٹ سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں، اور یہ دونوں ہی معاملوں میں ہوسکتا ہے … دونوں ڈاٹابیس میں یکساں نام ہوں یا جہاں کہیں کوئی معمولی فرق پایاجائے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ دونوں نمبروں کو جوڑنا انکم ٹیکس کی جملہ سہولیات سے کسی مشکل کے بغیر آن لائن استفادہ کی کلید ہے۔