آخر کار سلمان کی سفارش پر کیٹرینہ ہی ہوئی ’’بھارت‘‘ کیلئے فائنل

ڈائرکٹر علی عباس کی فلم ’’بھارت‘‘ کو پرینکا چوپڑہ کی جانب سے چھوڑ دیئے جانے کے بعد بالی ووڈ میں یہ خبر عام ہوگئی تھی کہ اس رول کے لئے ستیہ میوجیتے کے گیت دلبر کی فیم نورہ فتحی کو لیا جارہا ہے، لیکن اس کے باوجود یہ بھی کہا جارہا تھا کہ اب پرینکا کے کردار کے لئے سلمان کیٹرینہ کیف میں دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ انہوں نے کیٹرینہ کی سفارش بھی کردی ہے۔ یہاں تک کے سلمان نے یہ ٹوئٹ بھی کردیا تھا کہ ’’ایک سندر اور سشیل لڑکی جس کا نام ہے کیٹرینہ کیف … سواگت ہے۔ آپ کا بھارت کی زندگی میں‘‘ بہرحال اب بھارت کے لئے سلمان خان کے مقابل ڈائرکٹر علی عباس ظفر نے کیٹرینہ کیف کو فائنل کرلیا ہے۔ اس طرح سلمان کے ساتھ کیٹرینہ کیف کی یہ چھٹویں فلم ہوگی۔ کیٹرینہ نے بھی اس فلم میں کام کرنے کے موقع کو لے کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سنجے دت کی فلم کے ڈائرکٹر دیواکٹہ کوملی باہوبلی پریکول

تلگو فلم پرستھانم کو اب سنجے دت کے ساتھ ہندی میں ری میک کیا جارہا ہے جسے تلگو فلموں کے ڈائرکٹر دیواکٹہ ڈائرکٹ کریں گے۔ اس فلم کے ساتھ ہی انہیں ایک اور بڑی فلم کو ڈائرکٹ کرنے کا موقع مل رہا ہے جو شیوا گامی کے ٹائٹل سے بنائی جائے گی۔ یہ دراصل باہوبلی کا پریکول ہوگی۔ دو ملین ڈالر کے بجٹ سے بننے جارہی اس فلم کو دیواکٹہ راجا مولی کو ایسیٹ کریں گے جس کی کاسٹ کا مکمل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ سنجے دت اسٹار پراستھانم کے ہندی ری میک کی شوٹنگ کا جون سے آغاز ہو چکا ہے۔