آب شعلہ (کیری کا شربت)

اجزاء : کیری ایک کلو ، چینی ایک کلو ، لیموں چارعدد ، کالا نمک چٹکی بھر ، پانی دو لیٹر ، پودینے کے چند پتے ۔
ترکیب : سب سے پہلے کیریاں چھیل کر ایک تام چینی یا اسٹین لیس اسٹیل کی دیگچی میں پانی کے ساتھ اچھی طرح اُبال لیں ۔ جب کیریاں گل جائیں تو اُتار کر ٹھنڈا کریں ۔ اُسی پانی میں کیریوں کا گودا بنالیں اندر کی گٹھلی نکال دیں پھر گرینڈر میں ڈال کر پیس لیں ۔ دوبارہ سے یہ گراینڈ کیا ہوا شربت دیگچی میں ڈالیں ۔ پھر کسی برتن میں نکال کر فریج میں رکھ لیں ۔ یا آئس کیوب ڈال کر اسے کانچ کے گلاسوں میں اپنے مہمانوں کو پیش کریں ۔ آب شعلہ گرما میں استعمال کیلئے کافی قدیم اور عمدہ شربت ہے وہ معدہ کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے پیاس بجھاتا ہے اور وٹامن ’’ سی ‘‘ سے بھرپور ہے ۔