آئی ہرک کا آج 24 واں جشن میلادؐ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا کے زیر اہتمام 24 ویں سالانہ جشن میلاد رحمتہ للعالمینﷺ یکشنبہ 12 جنوری صبح 10 بجے سے جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ روڈ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی منعقد ہوگا ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی خطبہ استقبالیہ اور آئی ہرک کی سالانہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے ۔ مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی ، حافظ سید شاہ محمد حسینی پیر قادری طاہری ، مولانا سید مرتضی علی صوفی حیدر قادری ، مولاناسید عبدالمعز قادری شرفی اور مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی کے علاوہ دیگر سادات کرام ، مشائخین عظام اور علماء محترم حضرات کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں ’ رحمتہ للعالمینؐ اور تعلیمات اقدس ‘ کے موضوع پر نگران جشن مخاطب کریں گے ۔۔