آئی پی ایل 2019

فاتح ہی نہیں ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکی ٹیموں پر بھی انعامی رقومات کی بارش

حیدرآباد۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کا 12 واں سیزن اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ اتوار کو چینائی سوپر کنگس اور ممبئی انڈینس کے درمیان سیزن کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔آئی پی ایل کا 12 واں سیزن اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ اتوار کو چینائی سوپر کنگس اور ممبئی انڈینس کے درمیان سیزن کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ہی ٹیمیں تین تین مرتبہ یہ خطاب اپنے نام کرچکی ہیں اور اس مرتبہ جیتنے والی ٹیم چار مرتبہ آئی پی ایل کا خطاب اپنے کرنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔آئی پی ایل 2019 کا خطاب جیتنے والی ٹیم پر جم کر پیسوں کی بارش ہوگی۔ جیتنے والی ٹیم کو 20 کروڑ روپے کی رقم ملے گی ۔وہیں فائنل میں ہارنے کے باجود رنر اپ ٹیم کو 12.5 کڑوڑ روپے کی رقم ملے گی۔ علاوہ ازیں ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکیں ، مگر پلے آف میں پہنچی ٹیموں کو بھی پیسے ملیں گے۔ دوسرے کوالیفائر میں ہارنے کے باوجود دہلی کیپٹلس کو 10.5 کروڑ روپئے کی انعامی رقم دی جائے گی ،وہیں پلے آف میں پہنچی چوتھی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد کو بھی 8.5 کروڑ روپئے کی رقم ملے گی۔
ٹیموں کیلئے انعامی رقم
فاتح : 20 کروڑ روپے
رنر اپ : 12.5 کروڑ روپے
تیسری پوزیشن : 10.5 کروڑ روپے ( دہلی کیپٹلس )۔
چوتھی پوزیشن : 8.5 کروڑ روپے ( سن رائزرس حیدرآباد )۔
سیزن میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی ایوارڈ اور انعامی رقم دی جائے گی
آرینج کیپ : 10 لاکھ روپے
( ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والا کھلاڑی )۔
پرپل کیپ : 10 لاکھ روپے
( ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والا کھلاڑی )۔
موسٹ ویلوایبل پلیئر : 10 لاکھ روپے۔
ایمرجنگ پلیئر : 10 لاکھ روپے۔