آئی پی ایل ۔ 6 اسپاٹ فکسنگ وضع الزامات 25 جولائی تک موخر

نئی دہلی ، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل ۔ 6 اسپاٹ فکسنگ کیس جس میں معطل کرکٹرز اجیت چنڈیلا، ایس سریسانت، انکیت چوان اور دیگر بشمول انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور اس کا مددگار چھوٹا شکیل ملزمین ہیں، اس میں الزامات وضع کرنے کے بارے میں حکمنامہ کو آج دہلی کی عدالت نے 25 جولائی تک موخر کردیا۔ اڈیشنل سیشنس جج نینا بنسل کرشنا جنھیں آج حکمنامہ جاری کرنا تھا، انھوں نے کہا کہ حکمنامہ ابھی تیار نہیں ہوا ہے۔ عدالت نے کہا کہ وہ اس معاملے میں اگر کچھ ہو تو وضاحتیں طلب کرے گی۔