آئی پی ایل : چینائی کو ٹاپ پوزیشن دہلی کیاپٹلز کو 80 رنز سے شکست

چینائی ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) چینائی سوپر کنگز نے دہلی کیاپٹلز کو 80 رنز سے شکست کر انڈین پریمیر لیگ کے جاریہ لیگ مرحلے میں ٹاپ پوزیشن پھر حاصل کرلی ہے۔ آج یہاں دہلی کے کپتان شریاس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سریش رائنا نے 59 کا ٹاپ اسکور کیا جبکہ انجری کے بعد ٹیم میں واپس کیپٹن ایم ایس دھونی نے 22 گیندوں میں 44* رنز بنائے۔ چینائی کے 179/4 کے جواب میں مہمان ٹیم بری طرح ناکام ہوئی اور 16.2 اوورز میں 99 پر آل آؤٹ ہوگئی۔ لیگ اسپنر عمران طاہر نے 4/12 کی شاندار بولنگ کی مگر دھونی کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔