آئی پی ایل میچ پر سٹہ لگانے کے الزام میں 7 گرفتار

کولکتہ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ پولیس نے جمعہ کو ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائڈرس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مقابلے کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کیا۔ساتوں ملزم مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے انہیں اس وقت پکڑا جب وہ مقابلے پر بیٹنگ کرنے میں مصروف تھے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے پاس سے 14 موبائل فون اور بیٹنگ میں استعمال کئے جا رہے دیگر سامان بھی ضبط کیا گیا ہے ۔اس میچ میں بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں پر 213 بنائے تھے جس میں وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری شامل تھی۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری کولکتہ کی ٹیم 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 203 رن ہی بنا سکی۔ مقابلے کو بنگلور نے 10 رنز سے جیت لیا تھا۔