آئی پی ایل سٹے بازی کیس میں ارباز خان کی طلبی

تھانے ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے بالی ووڈ اداکار اور فلمساز ارباز خان کو مبینہ آئی پی ایل سٹہ بازی ریاکٹ کے سلسلہ میں کل ان کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے سمن جاری کیا ہے۔ ارباز خان کو روانہ کردہ ایک مکتوب میں پولیس نے انہیں سٹے بازی میں ملوث ایک مبینہ سٹہ باز کی گرفتاری کے پیش نظر تحقیقات میں شامل ہونے طلب کیا ہے۔ اس ریاکٹ کو تھانے پولیس کے کرائم برانچ نے 15 مئی کو بے نقاب کیا تھا اور ممبئی میں سونو جالن کے بشمول چار افراد کو گرفتار کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ارباز خان بھی اس سٹے بازی میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔