آئی پی ایل سٹہ بازی دو ٹولیاں گرفتار 20لاکھ روپئے نقد ‘ 92موبائیل فون ضبط

حیدرآباد ۔ 30 مئی ۔ ( سیاست نیوز) انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل ) فائنل کرکٹ میچ کے دوران بڑے پیمانے پر لاکھوں روپئے کرکٹ سٹہ بازی میں ملوث دو ٹولیوں کو کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ اور ساؤتھ زون پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس لاء اینڈ آرڈر مسٹر انجنی کمار نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کل رات سن رائیزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل فائنل میچ کے دوران دو سٹہ بازوں کی ٹولیاں جو بڑے پیمانے پر سرگرم تھی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور لاکھوں روپئے برآمد کرلئے ۔ انھوں نے بتایا کہ ایسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے منگل ہاٹ علاقہ میں چلائے جارہے کرکٹ پر سٹہ بازی ریاکٹ میں ملوث 38 سالہ راجیش اگروال ، 32 سالہ پون گپتا کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے 12 لاکھ نقد رقم ، 16 ریلائینس زیڈ ٹی ای موبائیلس (آن لائن فون لائینس ) دو ٹیلی ویژن سٹ ، 28 سم کارڈ ، 8 موبائیل فونس وغیرہ برآمد کرلیا ۔  ( سلسلہ صفحہ10پر )