آئی پی ایل ‘ حیدرآباد کی کولکتہ کے خلاف کامیابی

حیدرآباد 30 اپریل ( سیاست نیوز ) آئی پی ایل کے ایک میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف 48 رنوں سے کامیابی حاصل کرلی ۔ حیدرآباد نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری ( 126 ) کی بدولت 20 اوورس میں 209 کا اسکور کیا تھا ۔ شکھر دھون نے 29 اور کین ولیمسن نے 40 رنز بونائے تھے ۔ کولکتہ کی جانب سے صرف کرس ووکس ایک وکٹ لے سکے تھے ۔ جواب میں کولکتہ کی ٹیم 20 اوورس میں سات وکٹس کے نقصان پر صرف 161 رنز بناسکی ۔ سنیل نارائن ایک اور کپتان گمبھیر 11 رنوں پر آوٹ ہوگئے جبکہ رابن اتھپا نے بہترین نصف سنچری اسکور کی ۔ انہوں نے چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 28 گیندوں میں 53 رن بنائے ۔ منیش پانڈے 39 رن بناکر ‘ یوسف پٹھان 12 رن بناکر ‘ جیکسن 16 رن بناکر اور گرانڈ ہوم 18 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ کرس ووکس چھ رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ سن رائزرس کی جانب سے حیدرآباد کے محمد سراج نے کفایتی بولنگ کی اور 26 رنوں کے عوض دو وکٹس حاصل کئے ۔ بھونیشور کمار اور ایس کول کو بھی دو دو وکٹس ملے ۔