آئی پی ایل : حیدرآباد خارج دہلی کا کوالیفائر 2 میں داخلہ

وشاکھاپٹنم ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کیاپٹلس نے آج سن رائزرس حیدرآباد کو دو وکٹ سے شکست دیکر آئی پی ایل کے کوالیفائر 2 میں رسائی حاصل کرلی۔ حیدرآباد کے 162/8 کے جواب میں دہلی ٹیم نے دوسری آخری گیند پر 165/8 کے ساتھ جیت درج کرائی۔ فائنل میں پہنچ چکی ممبئی انڈینس سے مقابلہ کرنے والی ٹیم 10 مئی کو دہلی اور سی ایس کے میچ سے طے ہوگی۔