آئی پی ایس ایف عالمی کانفرنس 2015 کا آج آغاز

وزراء اور فارماسیوٹیکلس کی شرکت ، فارما سیوٹیکل اسوسی ایشن کا بیان
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : انڈین فارما سیوٹیکل اسوسی ایشن اسٹوڈنٹس فورم اینڈ انٹرنیشنل فارماسیوٹیکل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام 31 جولائی تا 9 اگست میریٹ ہوٹل اینڈ کنونشن سنٹر 61st IPSF world congress-2015 منعقد ہوگا ۔ افتتاح وزیر پنچایت راج و آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کریں گے جب کہ وزیر صحت مسٹر سی لکشما ریڈی ، وزیر انڈسٹریز مسٹر جوپلی کرشنا راؤ ، نائب صدر نشین و میجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن مسٹر ای وی نرسمہا ریڈی اور صدر فارمیسی کونسل آف انڈیا ڈاکٹر بی سریش بہ حیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ یہ بات آج یہاں صدر اسوسی ایشن ڈاکٹر راؤ وی ایس وی وڈلا مودی ، نائب صدر اسوسی ایشن ، ڈاکٹر ٹی وی نارائنا ، چیرپرسن استقبالیہ کمیٹی مس نیہا ڈیمبلا پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں دنیا بھر کے 73 مختلف ممالک سے زائد از 3.5 لاکھ فارمیسی اسٹوڈنٹس اور حالیہ گریجویٹس کے علاوہ دیگر 80 اسوسی ایشن ارکان شرکت کریں گے ۔ کانفرنس کے دوران مختلف عنوانات پر مختلف قائدین اور فارمیسی اسٹوڈنٹس مخاطب کریں گے ۔۔