آئی ٹی ٹی ایف عمان اوپن : ستین کو برونز

انڈر 21 میں ارچنا کامت کو سلور میڈل
مسقط۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ٹی ایف) چیلنج پلس عمان اوپن کے منس سنگلز سیمی فائنلس میں جی ستین نے ایک انتہائی سخت مقابلہ کے باوجود سویڈن کے میٹیاس فلاک کو شکست نہ دے سکے۔ چوتھے مقام کے حامل ہندوستانی کھلاڑی ستین کو بالآخر 8-11، 11-7، 9-11، 11-9، 11-9،10-12 سے شکست ہوگئی اور برونز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ پہلے مقام کے حامل سویڈن کے کھلاڑی اور ان کے ہندوستانی حریف کو ابتدائی کھیلوں میں دو دو کامیابیاں حاصل ہوئی تھیں، لیکن فیصلہ کرنے والے میچ میں سویڈن کے کھلاڑی کو قدرے معمولی بالادستی حاصل رہی۔ ستین پر قابو پانے میں انہوں نے کھیل پر غلبہ حاصل کرلیا۔ ستین نے ابتدائی تین کھیلوں پر غلبہ حاصل کرنے کے بعد کوارٹر فائنلس میں فرانسیسی کھلاڑی ایمانیول لیبین کو شکست دی تھی۔ منس ڈبلس میں ستین اور سرتھ کو کوارٹر فائنلس میں روسی جوڑی ڈینس ایوانن اور ولادیمیر سیدورینکو کے ہاتھوں 2-3 سے شکست ہوگئی۔ ارچنا اور سابیان کو بھی مکسڈ ڈبلس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم ارچنا کامت نے آئی ٹی ٹی ایف چیلنج عمان اوپن میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انڈر 21 ویمنس سنگلز فائنلس میں انہیں جاپان کی سرکردہ کھلاڑی ستسوکی اودو کے ہاتھوں 7-11، 8-11،6-11 سے شکست ہوگئی چنانچہ اس ہندوستانی لڑکی کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ ارچنا اس سال جنوری کے دوران کٹک میں نیشنل ویمنس سنگلز کا خطاب جیت چکی تھیں جس کے بعد یہ ان کا پہلا بیرونی مقابلہ تھا۔