آئی ٹی شعبہ کا فروغ لوکیش کی روی شنکر پرساد سے ملاقات

حیدرآباد۔/28جون، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر مسٹر روی شنکر پرساد نے ریاست آندھرا پردیش میں الیکٹرانکس، انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ کی ترقی کیلئے مرکز سے بھرپور تعاون کرنے کا وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی آندھرا پردیش مسٹر این لوکیش کو تیقن دیا۔ مسٹر لوکیش جو دہلی کے دورہ پر ہیں آج مرکزی وزیر مسٹر روی شنکر پرساد سے ملاقات کی اور ریاست آندھرا پردیش میں الکٹرانک اشیاء کی تیاری اور انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ کو ترقی دینے کیلئے حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا۔ مسٹر لوکیش نے وزیر موصوف کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے ریاست آندھرا پردیش کو انڈین بی پی او اسکیم کے تحت اب تک 4,500 نشستیں مختص کی ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مزید 2700 نشستیں ریاست آندھرا پردیش کو مختص کرنے کی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی اے پی مسٹر لوکیش نے مرکزی وزیر سے خواہش کی۔